کولگام میں قابض حکام کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 21 اپریل 2025 13:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) بھارت کے غیرقانونی طورپرزیرتسلط جموں وکشمیر میں ضلع کولگام کے لوگوں نے بجلی کے مہنگے بلوں اور محکمہ بجلی کی طرف سے رشوت خوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں کنڈ کے علاقے کرالو میں مکینوں نے محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کے مہنگے بلوں میں کمی کے لیے مقامی لوگوں سے رشوت لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے میں تعینات محکمہ بجلی کا عملہ بلوں کو کم کرنے کے لیے پیسے مانگتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہر مہینے بجلی کے بل وقت پر ادا کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود محکمہ بجلی کے ملازمین بغیر کسی وجہ کے ہم سے پیسے لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :