
تجارتی، معاشی و سیاحتی تعلقات مستحکم کرنے کیلئے پاکستان اور نیپال کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی ضروری ہے، نیپالی سفیر
پیر 21 اپریل 2025 17:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کھٹمنڈو، کراچی اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔
نیپالی سفیر نے تجویز دی کہ پاکستان کا ایک اعلی سطحی تجارتی وفد تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے نیپال کا دورہ کرے ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 1960 کی دہائی سے قائم اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم اور سیاحت جیسے شعبوں میں مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے لیے اقتصادی فائدے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی تعاون کو ازسرنو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابو زر شاد نے کہا کہ پاکستان اور نیپال دہائیوں پر محیط دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر ہمیشہ علاقائی امن کے فروغ اور تجارتی و معاشی روابط کے استحکام کی حمایت کرتا رہا ہے۔میاں ابو زر شاد نے کہا کہ اگرچہ نیپال کی تجارت میں پاکستان کا حصہ محدود ہے لیکن پاکستان اپنی مسابقتی قیمتوں اور معیاری مصنوعات کے ذریعے نیپال کی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2023-24 کے دوران پاکستان اور نیپال کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم صرف 3.1 ملین ڈالر رہا، تاہم 2024-25 کے پہلے نو ماہ میں پاکستان کی نیپال کو برآمدات 1.9 ملین ڈالر اور درآمدات 1.4 ملین ڈالر ہو چکی ہیں، جو ایک مثبت رجحان ہے۔میاں ابو زر شاد نے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اور دیگر کاروباری اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے درمیان براہ راست روابط کو فروغ دے کر باہمی تجارتی مواقع کو بہتر انداز میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ بینکنگ چینلز کو بہتر بنایا جائے، براہ راست پروازیں شروع کی جائیں، تجارتی وفود کا تبادلہ ہو اور سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ پاکستان اور نیپال کے درمیان تجارت کے نئے دروازے کھل سکیں۔مزید تجارتی خبریں
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کرنے کمی کا مطالبہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
-
وفاقی بجٹ کے بعد چینی و برطانوی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمتیں جاری
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 29روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.