ہر نوجوان کو ہنر مند بنانا میرا مشن ہے نوجوان ریاست کا سرمایہ ہیں ،سردارعامرالطاف خان

پیر 21 اپریل 2025 17:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) وزیر حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ کشمیر کا ہر نوجوان ہنر مند بنے تاکہ وہ نہ صرف اپنی زندگی بہتر بنا سکے بلکہ ریاست کی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر سکے انہوں نے یہ بات نوجوانوں کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے تحت متعدد ہنر مندی کے ادارے قائم کر دیے گئے ہیں جہاں نوجوانوں کو مختلف فنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق باعزت روزگار حاصل کر سکیںانہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہامیں تمام نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی توانائیاں ضائع کرنے کے بجائے ریاست کے لیے ایک ہنر مند کامیاب اور خودمختار شہری بنیں ریاست کو پڑھے لکھے، ہنر مند اور کاروباری ذہن رکھنے والے نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے یہی نوجوان ہمارے ملک و قوم کا مستقبل ہیںہنر مندی ہی روزگار کا راستہ ہے سردار عامر الطاف نے کہا کہ آج کے دور میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی مہارت کی بھی بڑی اہمیت ہے انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان فنی تربیت حاصل کر کے کسی بھی چھوٹے یا بڑے کاروبار سے منسلک ہو جائیں تو نہ صرف وہ خود کفیل بن سکتے ہیں بلکہ بے روزگاری جیسے مسائل سے بھی نجات پا سکتے ہیںکاروبار سے جُڑے نوجوان نہ صرف اپنی زندگی بہتر بنائیں گے بلکہ یہ کاروبار ان کی نسلوں کے لیے بھی ایک مستحکم ذریعہ معاش بنے گامیں چاہتا ہوں کہ ہمارے نوجوان ملک بھر میں اپنی قابلیت اور ہنر کا لوہا منوائیںریاست کی ترقی نوجوانوں کی ترقی سے مشروط انہوں نے کہا کہ ریاست کی معیشت اس وقت مضبوط ہوگی جب یہاں کا نوجوان ہنر مند اور معاشی طور پر خودمختار ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور کر بھی رہی ہے ہماری حکومت کا ویژن واضح ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا نوجوان خود انحصاری کی طرف بڑھے اپنے پیروں پر کھڑا ہواور ریاست کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے یہی نوجوان کل قوم کے معمار بنیں گے ہم نے نوجوانوں کو ہنر مند پورفیشنل بنانے کا عزم کر رکھا ہے آزاد کشمیر بھر میں ٹیوٹا کے تحت ہنر مندی کے ادارے قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ نوجوان اور خواتین باعزت روزگار حاصل کر سکیںمیری وزارت اور حکومت کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی آئندہ نسلوں کو بھی ایک بہتر مستقبل دے سکیں ہنرمندی ہی نوجوانوں کو بے روزگاری سے نجات دلا سکتی ہے اور یہی نوجوان کل کے رول ماڈل ہوں گے۔