عمران غزنوی کی کتاب کو اکیڈمی فار گلوبل بزنس ایڈوانسمنٹ امریکہ نے بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا

پیر 21 اپریل 2025 17:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)عمران غزنوی کی معروف تصنیف ’’شہرت کا انتظام اور بحرانی مواصلات،کارپوریٹ شعبے کا مطالعہ‘‘کو اکیڈمی فار گلوبل بزنس ایڈوانسمنٹ (اے جی بی ای)، امریکہ کی جانب سے ایک ممتاز بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اے جی بی اے ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ غیر منافع بخش تنظیم ہے جو دنیا بھر میں بزنس اسکالرشپ اور لیڈرشپ کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے جی بی اے کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس دو سے چار جولائی 2025 کو بینکاک تھائی لینڈ میں ہوگی اور اسی دوران یہ ایوارڈ بھی دیا جائے گا،بین الاقوامی کانفرنس میں عمران غزنوی کو بطورکلیدی مقرر بھی مدعو کیا گیا ہے، جہاں وہ عالمی کارپوریٹ لیڈرز کے سامنے بزنس اسٹریٹیجی، شہرت اور قیادت جیسے اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں دنیا کی نامور یونیورسٹیوں کے اسکالرز اور اکیڈمک لیڈرز بھی شریک ہوں گے، جو "عالمی اور ڈیجیٹل دور میں بزنس اور انٹرپرینیورشپ کی ترقی" کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ موضوع عالمی بزنس کے مستقبل کو تشکیل دینے والے متحرک چیلنجز اور مواقع کی عکاسی کرتا ہے۔عمران غزنوی کی کتاب، جو کارپوریٹ شعبے میں شہرت کے انتظام کی سٹرٹیجک اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے، کتاب کو آج کے پیچیدہ بزنس ماحول میں بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بروقت بصیرت اور عملی طریقہ کارفراہم کرنے پر عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :