
بعض لوگوں کی منفی کوششوں کے باوجود ملک اپنے پیروں پرکھڑا ہورہا ہے،میاں زاہد حسین
جلاؤ گھیراؤکی سیاست ختم، دہشت گردی پرواضح پالیسی قابل قدرہے،حکومت اورفوج نے ناممکن کوممکن کردکھایا ہے،چیئرمین نیشنل بزنس گروپ
پیر 21 اپریل 2025 18:58

(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی سیاست دم توڑ رہی ہے جس سے معیشت پر مثبت اثرات پڑرہے ہیں۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ رواں سال میں جی ڈی پی کی نموکا تخمینہ 2.5 فیصد سے 3 فیصد ہے جبکہ اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زرکا حجم 38 ارب ڈالر ہونے کا قوی امکان ہے۔ فروری کے اختتام تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15 ارب ڈالرتک پہنچ گئے ہیں، شرح سود بارہ فیصد پرہے اوراس میں مزید کمی کا امکان موجود ہے جس سے حکومت، کاروباری برادری اورعوام کوفائدہ پہنچے گا اور ایکسپورٹس بہتر ہوں گی۔ ملک کے مجموعی حالات تیزی سے بہترہورہے ہیں، برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی کے بجائے مثبت ہو رہا ہے تاہم دہشت گردی کی سرکوبی اور امن وامان کی بحالی کا مسئلہ ابھی موجود ہے۔ عوام کوامید ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ واضح، دو ٹوک پالیسی اورسخت اقدامات سے یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف کا مطمئن ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں ترقی کر رہی ہے لیکن ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہترکارکردگی، نجی شعبے کی ترقی اورناکام اداروں کی نجکاری اور اخراجات میں کمی جیسے اہم معاملات میں پیش رفت کی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان اپنے قرضے واپس کرنے کی پوزیشن میں آسکے کیونکہ قرض چاہے معاشی بحالی کے نام پر لیا جائے یا کسی اور وجہ سے اس کا بوجھ عام آدمی پر ہی پڑتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل تک ملک میں سیاسی انتشاراورجلاو،ْگھیراو،ْکا دور دورہ تھا مگراب سیاسی حالات بہترہوگئے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ زرعی شعبہ اب بھی زبوں حالی کا شکار ہے۔ دال سبزی پھل دودھ اورکپاس تک درآمد کی جا رہی ہے جس پراربوں ڈالرلگانا پڑرہے ہیں۔ دنیا کے بہترین نہری نظام والے ملک میں چھوٹے کاشتکارمسائل میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں غربت اوربے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ زرعی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں کوچھورہی ہیں اوراخراجات میں اضافہ کی وجہ سے ہمارا کاشتکاربدحال ہوچکا ہے۔ کپاس کا زیرکاشت رقبہ مسلسل کم ہورہا ہے جوارباب اختیارکی توجہ چاہتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ، زرعی پیداوار کا ہارویسٹنگ کے بعد زیاں، ناقص بیج، فرٹیلائزر اور دیگر مسائل کا حل کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ کوآپریٹیو فارمنگ میں پنہاں ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
-
بینکس (کل )بند رہیں گے
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ،فارمی انڈے مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.