ایس ایس پی لاڑکانہ کا ایان علی کھجڑ کے زخمی ہونے والےمعاملہ پر نوٹس

پیر 21 اپریل 2025 19:01

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری نےایان علی کھجڑ کے زخمی ہونے والےمعاملہ پر نوٹس لے کرمتعلقہ ایس ایچ او تھانہ رحمت پور سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او رحمت پور کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، زخمی ایان علی کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے،ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ معاملے کا مختلف پہلوئوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس ضمن میں مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔