Live Updates

کراچی کنگز کیلئے خوشخبری،کین ولیمسن نے جوائن کر لیا

پچ کی صورتحال دیکھ کر کمبی نیشن بنائے ، ایمرجنگ کی تبدیلی یا غیرملکی کو ہٹانے سیپلیئنگ الیون بدل جاتا ہے‘حیدر اظہر

منگل 22 اپریل 2025 13:56

کراچی کنگز کیلئے خوشخبری،کین ولیمسن نے جوائن کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے ڈائریکٹر حیدر اظہر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن لاہور میں ٹریننگ سیشن کا حصہ ہونگے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا کیمپ 6 اپریل سے شروع ہوا تھا، 11 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں باقاعدہ پریکٹس کا موقع ملا۔

ٹیم ڈائریکٹر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ جیسا سوچ رہے تھے آسٹریلوی مٹی سے بنی وکٹ ویسی ثابت نہیں ہوئی، ہوم گراؤنڈ ہونے کے باوجود ہمیں اتنی زیادہ پچ سپورٹ نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے کمبی نیشن بنائے ہیں، ایمرجنگ کی تبدیلی یا غیرملکی کو ہٹانے سیپلیئنگ الیون بدل جاتا ہے۔حیدر اظہر نے کہا کہ پچ کنڈیشنز کو دیکھ کر زاہد محمود کو بھی کھیلنے کا موقع ملے گا، محمد نبی ہمارے لیے فرنٹ لائن اسپنر ہیں۔

(جاری ہے)

کین ولیمسن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ٹیم ڈائریکٹر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرنا ہے ان کی ابھی کچھ گھریلو مصروفیات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ولیمسن آج 23اپریل کو جوائن کرینگے اور لاہور میں ٹریننگ سیشن کا حصہ ہونگے، کمبی نیشن دیکھ کر مزید فیصلے کیے جائیں گے، ضرورت کے تحت ان کو ذمہ داریاں بتائی جائیں گی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات