لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت موخر

منگل 22 اپریل 2025 14:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی جلائو گھیرائو کے8مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت موخر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ سماعت 23 اپریل کو ہونا تھی، تاہم جسٹس سید شہباز علی رضوی کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالت نے ان مقدمات میں وکلا سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس سمیت8مقدمات میں ضمانت کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہوا ہے۔