ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرحلف لے لیا

منگل 22 اپریل 2025 18:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حلف لے لیا ۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ناصر ججا اور عامر شہباز سے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا نے حلف لیا۔ انہوں نے غیر جانبداری اور ایمانداری سے کام کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سیالکوٹ محمد علی بھی موجود تھے۔