مظفرگڑھ ،زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 22 اپریل 2025 18:07

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے گندم کے کاشتکاروں کےلئے 15 ارب روپے کے پیکچ کا اعلان کیا ہے جس سے ضلع مظفرگڑھ کے کاشتکار بھی مستفید ہوں گے، یہ بات انہوں نے کاشتکاروں، ٹریڈرز اور فلور ملز کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق جس جس کاشتکار نے گندم کی کاشت کی ہے اس کو بھر پور معاوضہ ملے گا اور کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست مالی معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر 5ایکڑ اراضی پر کاشتکاری کےلئے گندم کے کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے ، فلور ملوں کو 25 فیصد گندم خریدنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن کو گندم خریداری کی مہم کی نگرانی اورمعاونت کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں کاشتکاروں کو حکومتی پالیسی کے بارے آگاہ کیا گیا اور کاشتکاروں کے مسائل بھی سنے اور ان کے فوری حل کی یقینی دہانی کرائی۔\378