ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن نور زمان کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات

منگل 22 اپریل 2025 22:34

ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن نور زمان کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء)ورلڈ انڈر۔23 اسکواش چیمپئن نور زمان کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات، پاک فضائیہ کے سربراہ نے شاندار کامیابی پر نور زمان کو مبارکباد دیتے ہوے پوری قوم کیلئے باعث فخر قرار دیا ۔

(جاری ہے)

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر جو پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہے نے کہا کہ ور زمان کی یہ کامیابی پاکستان اسکواش کیلئے ایک نئے روشن دور کی نوید ہے، پاک فضائیہ نوجوان ٹیلنٹ کو منظم تربیت،پیشہ ور کوچنگ سمیت ہرمکن سپورٹ فراہم کرے گی، ائیر چیف مارشل نے متعلقہ اداروں کو نور زمان کو آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کیلئے مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت بھی۔

نور زمان نے چیف آف ایئر اسٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں اسکواش لیجنڈ قمر زمان بھی موجود تھے۔