فیصل آباد،بدنام ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو ہیروئن اور ڈیڑھ کلو کے لگ بھگ چرس برآمد

منگل 22 اپریل 2025 22:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران ضلعی پولیس نے دو بدنام ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو ہیروئن اور ڈیڑھ کلو کے لگ بھگ چرس برآمد کر لی اور ان کے کارندوں کی گرفتاری اور مزید برآمدگی کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق سی پی او نے ضلعی پولیس کو حکم دیا کہ وہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تو ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ نے عملہ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر منشیات سپلائی کرنے والے ڈرگ ڈیلر عراق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

جبکہ جھنگ بازار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملزم وقاص کو سوا کلو سے زائد چرس سمیت دھر لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بیک ٹریک سورسز بارے تفتیش شروع کردی ہے۔