کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے بالی ووڈ میں انٹری، پہلی فلم کا ٹیزر ریلیز

منگل 22 اپریل 2025 23:13

کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے بالی ووڈ میں انٹری، پہلی فلم کا ٹیزر ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)بھارتی سپر سٹار، اداکارہ و ماڈل کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے پہلی بالی ووڈ فلم کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ازابیل کیف نے رومانوی مزاحیہ فلم سسواگتم خوش آمدید کے ذریعے بطور مرکزی اداکارہ فلمی دنیا میں انٹری دی ہے۔فلم میں ازابیل کیف کے ساتھ پلکت سمرات مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، ریلیز ہونے والا ٹیزر فلم کی ہنسی مذاق سے بھرپور اور محبت بھری کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے اور کہانی ایک ایسی محبت کے گرد گھومتی ہے جو ثقافتی حدود کو عبور کرتی ہے، فلم میں مزاح، جذبات اور ایک خوبصورت سماجی پیغام کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ سسواگتم خوش آمدید کو 16مئی 2025ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔پلکت سمرات نے فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دو دل، دو ثقافتیں، ایک بے مثال محبت کی کہانی۔فلم کی کاسٹ میں پلکت سمرات اور ازابیل کیف کے علاوہ سہیل وید، پرینکا سنگھ، آنجہانی رتوراج سنگھ، میگھنا ملک اور ارون بالی بھی شامل ہیں۔