لوگ ہمیشہ مجھے کہتے ہیں میں ماہرہ خان جیسی دکھتی ہوں، سنیتا مارشل

منگل 22 اپریل 2025 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)پاکستان شوبز کی اداکارہ سنیتا مارشل نے کہاہے کہ لوگ اکثر مجھے کہتے ہیں کہ میرا چہرہ ماہرہ خان سے ملتا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان اشنا شاہ نے سنیتا مارشل کی اداکارہ ماہرہ خان سے مشابہت پر سوال کیا۔

(جاری ہے)

جس پر سنیتا مارشل نے انکشاف کیا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ انہیں ماہرہ خان سے ملاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں ماہرہ سے ملتی ہوں۔اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کے ہونٹ ماہرہ خان سے ملتے ہیں جو خوبصورت ہیں۔ سنیتا نے کہاکہ میرے ہونٹ بڑے ہیں شائد اسی لئے ماہرہ جیسی لگتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :