پاپ فرانس عالمی امن کے لیے ایک روشن علامت تھے اور ان کاامن کے حوالے سے شیخ الازہر کے ساتھ معاہدہ تاریخی ہے ڈاکٹر قاری عبدالرشید

منگل 22 اپریل 2025 20:30

و*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) مہتمم مدرس البنات بلوچستان و ممبر رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید الازہری نے کہا کہ پوپ فرانس بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانیت کے لیے ایک علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ پوپ فرانس کے غریبوں کی فلاح و بہبود، ہمدردی اور مہاجرین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے شب و روز محنت کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پوپ فرانس نیسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید مذمت کی اور انہوں نے اسلام اور مسیحیت کے درمیان امن کا فروغ دینے کی بھرپور کوشش کی اور وہ غزہ جنگ کے خاتمہ کے حامی تھے۔انہوں نے کہا کہ پوپ فرانس عوامی زندگی اور انسانی خدمت کے جذبے سے پورے بر اعظم میں مشہور تھے۔

(جاری ہے)

دنیا میں قیام عمل کے لیے جو معاہدہ شیخ جامعہ ازہر کے ساتھ 2019 میں ہوا تھا وہ عالم دنیا کے لیے ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے جس کے متعدد نکات ہیں۔

جس میں سے قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی، اخوت، ہمدردی، برداشت، باہمی مکالمہ، تعاون احترام، انسانی جان کا تحفظ، عزت وآبرو مال و دولت کا تحفظ، احترام آدمیت، باہمی تعاون کے علاوہ دیگر موضوعات شامل تھے۔ جن کی دنیاوی اعتبار سے ضرورت ہے اور حقوق انسانی کی تنظیمیں بھی ان موضوعات کو اپنا مقصد بنانے کے ساتھ اس پر عالم دنیا کو رہنمائی دے سکتی تھی۔