اسسٹنٹ کمشنر ہری پورکا غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور ڈھابہ سٹیشنوں کے خلاف کریک ڈاون

بدھ 23 اپریل 2025 12:42

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد حمزہ عباس نے ہری پور میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور ڈھابہ سٹیشنوں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آبادیوں کے قریب واقع چار غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کو موقع پر سیل کر کے تقریباً 80 لیٹر پیٹرول ضبط کر دیا اور متعلقہ افراد کو جیل بھیج کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر این او سی کے پٹرول فروخت کرنا قانوناً جرم ہے، حفاظتی اقدامات کے بغیر پٹرول فروخت کرنے والے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، ضلعی انتظامیہ ایسے افراد کے خلاف آئندہ بھی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :