Live Updates

ویمن ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر پروٹیز کرکٹر کا علاج بھی کرڈالا

معروف کمنٹیٹر نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جے پی ڈومنی کے دانتوں کا مسئلہ حل کرکے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا بھی مظاہرہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 اپریل 2025 12:30

ویمن ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر پروٹیز کرکٹر کا علاج ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اپریل 2025ء ) پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر جے پی ڈومینی کے دانتوں کا علاج کرکے پیشہ ورانہ مہارت کا بھی مظاہرہ کرڈالا۔ 
عروج ممتاز پاکستان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ بطور کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں پریزینٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکی ہیں۔

(جاری ہے)

 

سابق ویمن کرکٹر 2009ء ورلڈکپ میں پاکستان کی کپتان رہیں، 2020ء میں مینز ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں پہلی پاکستانی خاتون کمنٹیٹر بنیں جب کہ پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

 
39 سالہ سابق کرکٹر عروج ممتاز پیشے کے لحاظ سے کوالیفائیڈ ڈینٹسٹ (دندان ساز) ہیں، انہیں 2024ء میں ڈینٹل نیوز پرسنالٹی آف 2024ء کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا، جو طبی شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ 
عروج ممتاز کی ہمہ جہت شخصیت پر مداحوں اور کرکٹ کھلاڑیوں کی طرف سے تعریفیں کی جا رہی ہیں، سماجی رابطوں کی سائٹ پر بھی انہیں سپر وومن کے خطاب سے پُکارا جارہا ہے۔ 

                                                                                            
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات