ٹی ایچ کیو اسپتال چکار میں کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی تعیناتی سے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی ،ڈی ایچ او

بدھ 23 اپریل 2025 17:22

چکار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چکار کا دورہ کیا ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے اپنے دورے کے دوران ٹی ایچ کیو اسپتال چکار میں نو تعینات ڈاکٹروں سے ملاقات کی، ٹی ایچ کیو اسپتال چکار کے انچارج ایم ایس کی مشاورت سے ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر مرتب کرنے کیساتھ ساتھ اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل اپنے دورہ کے دوران عوامی و سول سوسائٹی نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو اسپتال چکار میں کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی تعیناتی سے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی شعبہ ایمرجنسی کو فعال کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسے مینج کیا جاسکے، ٹی ایچ کیو اسپتال چکار کی زیر تعمیر بلڈنگ کے تکمیل پاتے ہی اسپتال بہترین طبی سہولیات کیساتھ رننگ پوزیشن میں آجائے گا-اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات سمیت دیگر طبی ضروریاتِ کو پورا کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جاہیں گئی-

متعلقہ عنوان :