ڈپٹی ڈی ای او جاوید گل کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چہور سکھاں کا اچانک دورہ،تدریسی عمل کا جائزہ لیا

بنیادی سہولیات کی دستیابی،معیار تعلیم، صفائی ستھرائی اورانتظامی امور کا جائزہ لیا،داخلہ ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدائت کی

بدھ 23 اپریل 2025 17:22

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر را،سی ای او ایجوکیشن شازیہ بانو اور ڈی ای او ایلیمنٹری میاں محمد خالد محمود کی ہدائت پر ڈپٹی ڈی ای او جاوید گل نے گزشتہ روز گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چہور سکھاں کا اچانک دورہ کیا،ادارے میں تدریسی عمل،بنیادی سہولیات کی دستیابی،معیار تعلیم، صفائی ستھرائی اورانتظامی امور کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رضوان عباس بھی ہمراہ تھے،ڈپٹی ڈی ای او نے اساتذہ اور طلبا کی حاضری چیک کی،کلاس رومز چیک کئے،طلبا سے سائنس،ریاضی اور انگلش سے متعلقہ سوالا ت کئے،بچوں نے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے،ڈپٹی ڈی او نے ادارے کے انتظامی اور تدریسی معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا،سٹاف اور ہیڈ ٹیچر محمد شہباز مرزا کی کارکردگی کو سراہا، ڈپٹی ڈی ای او جاوید گل نے ہیڈ ٹیچر اور سٹاف کو داخلہ مم کیلئے مجوزہ ٹارگٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدائت کی،انہوں نے مزید کہا کہ استا د قوم کا معمار ہوتا ہے،استاد جتنی اچھی آبیاری کرے گا، اس کا پھل مستقبل میں علاقے کو ترقی کی صورت میں ملے گا، ترقی اور خوش حالی کا واحد راستہ تعلیم ہے جو قومیں تعلیم کے میدان میں پیچھے ہیں وہ کم از کم آج کے اس سائنسی دور میں خوشحال نہیں ہونگی،انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے فرائج منصبی ذمہ داری سے انجام دیں،طلبا کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں،کلاس روم کو تربیت گاہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :