Live Updates

پی ایس ایل 10کے میچز کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے جدید حکمت عملی کو فروغ دیا جائے،سی پی اوملتان

بدھ 23 اپریل 2025 17:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگرنے کہاہے کہ پی ایس ایل 10 کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے جدید حکمت عملی اور انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (کے پی آئز ) اور پی ایس ایل 10 کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچز سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جس میں پولیس کارکرد گی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز احمد زنیر چیمہ اور ایس پی کینٹ کائنات اظہر ان کے ہمراہ تھیں۔ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر، ایس پی صدر شمس الدین، ایس پی سٹی مہر محمد سعید اور ڈسٹرکٹ ملتان کے تمام ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سی پی او ملتان نے اجلاس کے دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے، اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور پولیسنگ کے تمام پہلوؤں میں بہتری لائی جائے۔ سی پی او ملتان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، ڈکیت گینگز اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات