باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا

بدھ 23 اپریل 2025 22:31

باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کیل?ے ایک اہم پیش رفت، امریکی ادارے سی ٹی آئی اسپورٹس اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (ایف بی بی ای) کے زیر اہتمام بین الاقوامی باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ کا اسلام آباد میں آغازہوگیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے معروف کوچز لوک ایلی اور جیکب کم کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ 28 اپریل تک جاری رہے گا جس کا مقصد جدید تربیتی طریقہ کار کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے منتخب نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے جبکہ اس اقدام سے پاکستان باسکٹ بال کے شعبے کو بین الاقوامی سطح پر ایک نئی پہچان ملی ہے۔

ہمارے نوجوانوں کو عالمی سطح کے ماہرین سے تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا ہے، جو اس کھیل کے جدید تقاضوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اوجِ ظہور نے کہا کہ تربیتی سیشنز بحریہ یونیورسٹی کے انڈور باسکٹ بال کورٹ میں منعقد ہو رہے ہیں، جہاں کی انتظامیہ نے مہمان کوچز اور کھلاڑیوں کیل?ے سہولیات اور لاجسٹک معاونت فراہم کی ہے۔ تربیتی کیمپ میں پانچ مقامی کوچز کو بھی راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کیمپ کے بعد بھی بین الاقوامی معیار کی کوچنگ دے سکیں۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے بھی اس مشترکہ منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملک بھر میں باسکٹ بال کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔