
امسال داخلہ مہم کے دوران جو 10 لاکھ بچے سکولوں میں داخل ہوں گے، فیصل خان ترکئی
بدھ 23 اپریل 2025 23:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کرنٹ سائیڈ بجٹ کے اخراجات بھی 85 فیصد سے اوپر ہیں جو کہ تسلی بخش ہیں۔
امسال صوبہ بھر میں 86 سے زائد سکولوں کی تعمیر مکمل کی گئی ہے جن کے عنقریب افتتاح ہوں گے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج مردان کو فوری طور پر نئے تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل کرنے کے لیے پیسے ریلیز ہو چکے ہیں تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے اور وہ خود اگلے ہفتے کالج کا دورہ کریں گے۔ اور جاری تعلیمی سرگرمیوں بشمول نئے بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے اور منتخب مقامی عوامی نمائندوں سے مشاورت بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کرنٹ سائیڈ بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری قیصر عالم، ڈائریکٹریس ایجوکیشن ناہید انجم اور پلاننگ سیکشن کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی کہ مینجمنٹ کیڈر ملازمین کی تربیت کا پروگرام اگلے سال کے جنوری مہینے سے شروع کیا جائے اور ڈی پی ڈی سے تربیت کے حوالے سے بجٹ تجاویز اور دیگر تفصیلات طلب کی جائیں۔ جبکہ ڈی پی ڈی کو جاری تربیتی پروگرام کے باقایا جات ریلیز کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹا کے تحت جو نئے 16 ہزار اساتذہ منتخب ہوں گے ان کو ابتداء سے ہی ڈی پی ڈی میں تربیت دی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے ایجوکیشن حکام کو یہ بھی ہدایت جاری کی کہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور تمام ضلعی دفاتر کے عملہ پر لازم ہے کہ وہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ڈیوٹی پر موجود ہو اور ان تمام دفاتر میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب و فعالیت یقینی بنائی جائے۔ ڈیوٹی کے دوران کسی بھی ملازم کو غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی ہوگی اور قصورواروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اولین ترجیح ہے اور اس سے وابستہ لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہر کلاس میں استاد کی موجودگی ضروری ہے تاکہ درس و تدریس کا عمل جاری رہے انہوں نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی کہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات کو محکمہ تعلیم میں ماہانہ وظیفہ یا انٹرنشپ پروگرام کے تحت سکولوں میں عارضی طور پر منتخب کرنے کے لیے اقدامات کیئے جائیں تاکہ اساتذہ کی کمی ہنگامی بنیادوں پر پوری کی جا سکے اور ہر کلاس روم میں استاد کی موجودگی یقینی بنائی جا سکے اس کے علاوہ ڈونرز، پیرنٹس ٹیچر کونسلز اور دیگر ذرائع سے بھی عارضی طور پر اساتذہ کو منتخب کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کو بھی سہولیات اور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں موجودہ حکومت نے بارہویں کلاس تک مفت تعلیم کے مواقع حاصل کرنے کے لئے جاری پروگرام ایٹا سکالرشپس کی سیٹوں کی تعداد کو بھی دگنا کر کے 506 کر دیا ہے جس سے زیادہ طلبہ و طالبات کو سہولیات میسر ہوں گی۔ جبکہ ضم اضلاع کے کمیونٹی سکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے بھی یہ پروگرام امسال شروع کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم نے ایجوکیشن پلاننگ سیکشن حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں میں باقی ماندہ سہولیات جیسے باؤنڈری وال، واش رومز، بجلی اور پانی کی فراہمی کے لئے مختص شدہ بجٹ کو فوری طور پر ریلیز کر دیا جائے اور جتنے کام ہو چکے ہیں ان کے کام سے پہلے اور بعد کے تصاویر مانیٹرنگ ٹیم اکٹھی کرے اور اگلے بجٹ اجلاس میں ان سہولیات کو ضلع وائز پوری کرنے کے لیے تجاویز بھیج دی جائیں جبکہ ڈائریکٹوریٹ لیول پر ڈسٹرکٹ پرفارمنس سکور کارڈ پروگرام شروع کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.