محکمہ زراعت نے حویلیاں اور تحصیل لوئر تناول میں جنگلی زیتون کے درختوں میں قلم کاری کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا

بدھ 23 اپریل 2025 19:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) محکمہ زراعت نے حویلیاں اور تحصیل لوئر تناول میں جنگلی زیتون کے درختوں میں قلم کاری کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا ۔پروگرام میں پارٹی قائدین سمیت محکمہ زراعت کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت حلقہ پی کے 44 کی تحصیل حویلیاں میں 4000 جنگلی زیتون درختوں اور تحصیل لوئر تناول میں بھی 4000 جنگلی زیتون کے درختوں میں قلم کاری کی جائے گی۔

منصوبہ کا مقصد زراعت میں خودکفالت، معیشت میں بہتری اور کسانوں کی فلاح ہے۔زیتون کی کاشت سے صحت مند تیل کی پیداوار میں اضافہ اور قدرتی ماحول کا تحفظ بھی ممکن ہوگا۔یہ قدم خیبر پختونخوا کو زیتون کی پیداوار میں خودمختار بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جس سے زراعت ترقی کرے گی اور خیبر پختونخوا خوشحال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :