سیالکوٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت کا دھان کی کاشت کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہِ

جمعرات 24 اپریل 2025 11:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) سیالکوٹ رانا قربان علی خان گزشتہ روز آگاہی مہم برائے دھان کاشت کے بارے میں تحصیل سیالکوٹ کے موضعات رنگ پور جٹاں،چپراڑ،سرگپور ،چک جوگو کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے کسانوں کو چاول کی کاشت ، بیج کے انتخاب ، فصل کی کٹائی، فصلوں کی بیماریوں اور فصل کی باقیات کو تلف کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کسانوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے سکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جن میں سپر سیڈر مشین اور رائس سٹرا چاپر شامل ہیں ،انہوں نے کسانوں کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں سے اس سکیم کے کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ دھان کی پنیری 20مئی سے پہلے ہرگز کاشت نا کی جائے۔

متعلقہ عنوان :