چیچہ وطنی ،اسسٹنٹ کمشنر کی زیرصدارت محکمہ صحت کے افسران کا اجلاس،پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 24 اپریل 2025 12:20

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری کی زیرصدارت محکمہ صحت کے افسران کا ایک اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرعاصم وقار نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیل بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کاجائزہ لیا گیا، ا سٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت کے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں انسداد پولیو مہم پر مامور محکمہ صحت کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچ سکا انہیں بھی ہرصورت کور کیا جائے اور 5سال سے کم عمر کا کوئی بھی بچہ پولیوویکسین سے محروم نہ رہے۔

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم وقار نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دلایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے دیا گیا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائیگا، اس موقع پر پبلک مقامات پر مامور انسداد پولیو مہم پر مامور عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاگیا۔\378

متعلقہ عنوان :