
تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما اور شخصیت سازی کے لیے نہایت ضروری ہیں،مینا مجید بلوچ
جمعرات 24 اپریل 2025 16:00
(جاری ہے)
اس موقع پر سعید احمد نے لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی جانب سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچاتے ہوئے کھیلوں اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے محکمہ کھیل و آمور نوجوانان کی مجموعی کوششوں کو سراہا۔
مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں کو مثبت اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما، سماجی ہم آہنگی، اور شخصیت سازی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ مینا مجید بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ لسبیلہ یونیورسٹی سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی، کوچنگ، اور ضروری سامان کی فراہمی میں محکمہ ہذا بھرپور معاونت کرے گا۔ صوبائی مشیر کھیل نے کہا کہ کھیل صرف تفریح نہیں، بلکہ یہ ایک مثبت طرزِ زندگی ہے جو نوجوانوں کو نظم و ضبط، برداشت، اور قیادت کے اصول سکھاتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر اسپورٹس کے وفد نے ایک بار پھر صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جامعہ میں کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
علی ترین نے ایک مرتبہ پھر ’’پی ایس ایل‘‘کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
-
کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
-
سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
-
فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا
-
لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ہوگئے
-
اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
-
پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف دو اضافی مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی تصدیق کردی
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
-
پاکستان سپرلیگ 10 میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
برطانیہ کے واٹسن نے ٹور آف رومانڈی ٹائم ٹرائل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.