مسلمان ہوں نماز بھی پڑھتی ہوں، نصرت بھروچا کا ناقدین کو جواب

میرا ایمان حقیقی ہے، تنقید سے میرا راستہ نہیں بدلے گا، بھارتی اداکارہ

جمعرات 24 اپریل 2025 18:25

مسلمان ہوں نماز بھی پڑھتی ہوں، نصرت بھروچا کا ناقدین کو جواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء) معروف بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا نے مسلمان ہونے کے باعث خود پر بھارت میں ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے مذہبی عقائد اور اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نشرت بھروچا نے کہا کہ ان کے لیے ایمان ایک ذاتی اور سچا تجربہ ہے، اور جب غیر معمولی واقعات پیش آتے ہیں تو ان کا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم چھوری کی اداکارہ کاکہنا تھا، مجھے جہاں سکون ملے، چاہے وہ مندر ہو، گوردوارہ ہو یا چرچ، میں وہاں جاتی ہوں۔ میں کھلے عام کہتی ہوں کہ میں نماز بھی پڑھتی ہوں، اور اگر وقت ملے تو پانچ وقت پڑھتی ہوں۔ میں سفر کے دوران جائے نماز بھی ساتھ رکھتی ہوں۔نشرت نے مذہب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، جب میں اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں، 'یہ کیسی مسلمان ہے، اس کے کپڑے دیکھو۔ لیکن ایسی باتیں میرے راستے کو نہیں بدل سکتیں۔ میں مندر بھی جاں گی اور نماز بھی پڑھوں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک خدا پر ایمان رکھتی ہیں اور مختلف راستوں سے اس سے جڑنے کی خواہش رکھتی ہیں۔