صوابی، یارحسین پولیس نے راہزنی گینگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد کرلی

جمعرات 24 اپریل 2025 20:15

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)یارحسین پولیس نے راہزنی گینگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئے لاکھوں روپے ، آلہ خوف پستول اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 13 جنوری کو منہاج سکنہ مردان نے تھانہ یارحسین میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگرائی کے رقم مبلع 09 لاکھ روپے بینک میں جمع کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ دیہہ یعوبی شاخ میں موٹرکار کو روک کر اپنی رقم گن رہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار 05 افراد نے آکر ہم سے پستول کے نوک پر 09 لاکھ روپے نقدی رقم اور ایک عدد موبائل چھین کر فرار ہوئے، ڈی ایس پی سرکل لاہور محمد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان نے پولیس ٹیم سب انسپکٹر شاہ نواز خان ،سب انسپکٹر خائستہ محمد خان اور تفتیشی آفسران پر مشتمل ٹیم نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ وارانہ تفتیش کی بدولت راہزن گروہ کا سراغ لگا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جنہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے نام اگل دئیے۔

(جاری ہے)

جس پر بین الضلاعی 06 رکنی راہزن گروہ کے دو ارکان عبداللہ ولد دلاور اور شہاب ولد آیاز ساکنان پار ہوتی مردان رکن محمد طارق خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینی گئی رقم میں سے 02لاکھ روپے،آلہ خوف پستول ،واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کی گئی اور ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔