سبی ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد کا واٹر سپلائی کا دورہ

جمعہ 25 اپریل 2025 17:00

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد سردارزادہ لیاقت علی جتوئی کا کچھی واٹرسپلائی اسکیم کا دورہ کیا، سب انجینئر محمد ایوب بھٹو نے انہیں بریفنگ دی۔دورے کے موقع پر انہوں نے کچھی واٹر سپلائی اسکیم ملازمین کی حاضریں چیک کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کچھی واٹرسپلائی اسکیم کے عملے کی غیرحاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کچھی واٹر سپلائی اسکیم کے غیرحاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہریوں کو بلا تعطل پینے کا صاف پانی فراہم کرنا پی ایچ ای کی ذمہ داری, غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ دورے کے موقع پر کچھی واٹر سپلائی اسکیم کے تمام ٹینک پانی سے بھرے ہوئے تھے۔\378

متعلقہ عنوان :