طلباو طالبات کے لیے کیریئر کونسلنگ اور انٹرویو سیشن 2025 کے عنوان سے تقریب

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

بہاول پو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیر اہتمام فارم ڈی کے طلباو طالبات کے لیے کیریئر کونسلنگ اور انٹرویو سیشن 2025 کے عنوان سےتقریب کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

سیشن کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبین ڈین، فیکلٹی آف فارمیسی، ڈاکٹر قمر الزمان کمبوہ اور ڈاکٹر قرۃ العین جمیل کی رہنمائی میں ہوا۔شرکاء نے طلباء کو اپنے پیشہ ورانہ سفر کو لگن اور مقصد کے ساتھ آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔ ڈاکٹر محسن عباس خان، ڈاکٹر محمد عمیر احسان، ناصر، ڈاکٹر ایشا ریاض، ڈاکٹر سدرہ واسطی، ڈاکٹر طلحہ جمشید، اور عبداللہ سرور ڈائریکٹر پیراگون اوورسیز ایجوکیشن، بہاولپور برانچ موجود تھے۔