ظ* ناناپاٹیکر نے ایک پروڈیوسر کو گھر دعوت پر بلا کر برتن دھلوائے ، پریش راول

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

ٴ ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) پریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ نانا پاٹیکر پہلے اداکار تھے جنہوں نے 1 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا تھا۔معروف اداکار پریش راول نے حالیہ انٹرویو میں نانا پاٹیکر کی اداکاری اور ان کے منفرد انداز کی تعریف کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر وہ پہلے کردار اداکار تھے جنہوں نے کسی فلم کے لیے 1 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگا تھا، جو اس وقت کے حساب سے ایک بڑا قدم تھا۔

(جاری ہے)

پریش راول نے یوٹیوب چینل The Lallantop کو دیے گئے انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پروڈیوسر تھا، جس کا وہ نام نہیں لے سکتے، ایک دن نانا نے اسے اپنے گھر بلایا اور پوچھا، تم مٹن کھاتے ہو پروڈیوسر نے ہاں کہا اور دونوں نے ساتھ مٹن کھایا۔ کھانے کے بعد نانا نے اس سے کہا، کھا لیا اب جا کر برتن دھو۔پریش راول نے اس واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا مزاحیہ انداز میں کہا، یہی ہے نانا پاٹیکر باپ ہے وہ، بالکل الگ ہے۔یہ واقعہ نہ صرف نانا پاٹیکر کے منفرد مزاج کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ان کے بے ساختہ اور بیباک رویے کی جھلک بھی پیش کرتا ہے، جو شوبز انڈسٹری میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :