اوتھل ،ایک صحت مند معاشرے میں صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکتا ہیں ، سردار عبدالرشید پھورائی

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

dاوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) نیشنل رول سپورٹ پروگرام(NRSP) اوتھل کی جانب سے ایک روزہ ورلڈ ملیریا ڈے کے حوالے سے BAF پبلک اسکول اوتھل میں ایک پروقار ملیریا سے آگاہی مہم کے سلسلے میں پروگرام منعقد ہوا تقریب میں سکول کے بچوں نے انسانی صحت کی تندرستی بیماریوں سے بچائو اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے تقاریر کیں اور اشعار پیش کئے تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، NRSPکے جہانگیر بلوچ، عتیق بلوچ، امجد شاہ پی پی ایچ آئی کے ADSM.سعید کھیتران ملیریا پروجیکٹ محمد اسماعیل ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر NRSPلسبیلہ جہانگیر بلوچ ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر NRSP امجد شاہ سوشل ویلفیئر اوتھل کے عقیل قمر SPO کے ایم بی کھوسہ پبلک اسکول کی پرنسپل میڈم زاہدہ سکول کے طلباء و طالبات اور استانیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے DHO لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی زندگی میں صفائی ستھرائی کا اہم کردار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے ہم مختلف بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں جس کے لیے ہمیں صرف اپنے گھر کو صاف ستھرا نہیں رکھنا چاہیے بلکہ محلے گلیوں کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہئیے جس سے بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت لسبیلہ نے بھی ملیریا اور ڈینگی کے کو کنٹرول کرنے اقدامات کئیے ہیں ملیریا کا مکمل علاج لسبیلہ کے تمام ہسپتال میں موجود ہے۔ ملیریا ہونے کی صورت میں کسی کو کہیں جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہمارے لسبیلہ میں مکمل علاج کیا جاتا ہے انہوں نے کہا ہے ڈینگی اور ملیریا سے بچائو کے لیے ہم اپنے گھروں میں پینے کے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں اور گھروں میں دو دن سے زیادہ پانی کا ذخیرہ جمع نہ ہونے دے کیوں اسی پانی ذخیرہ ڈینگی مچھر انڈے دیتے ہیں ایک مچھر تین سے چار سو تک انڈے دیتے ہیں اگر درجن مچھر جمع ہوئے تو وہ ہزاروں مچھر پیدا کرتے ہیں جس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہیں احتیاطی تدابیر سے ہی اس موضی مرض سے بچا جاسکتا ہے تقریب سے ڈسٹرکٹ چیرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی صحت کو بہترین بنانے کے لیے صفائی ستھرائی کی اشد ضرورت ہیں اپنے محلوں کو صاف ستھرا رکھ کر ہی ایک صحت مند معاشرے میں صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکتا ہیں انہوں نے کہا ہے کہ تمام شہری اپنے محلوں اور گوٹھوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے آگاہی مہم فراہم کریں تاکہ ہم اس چیلنج کا مقابلہ کرسکیں اور ان خطرناک امراض کا خاتمہ ہوسکے تقریب سے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر NRSPلسبیلہ جانگیر بلوچ نے کہا ہے کہ میں تمام شرکاء کا مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے ہمارے پروگرام میں شرکت کرکے ہمیں عزت بخشیں ہے انہوں نے کہا ہے NRSP کی جانب سے ہر سال 25 اپریل میں ملیریا ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام کو ملیریا سے بچائو کے حوالے سے آگاہی مہم فراہم کرکے ملیریا کے خاتمہ ہو اور اس سے بچائو کے لیے آگاہی مہم فراہم کرسکے تقریب میں تقاریر کرنے والے بچوں میں شیلڈ بھی پیش کی گئی بعدازاں ملیریا سے بچا? مہم کا آگاہی مہم کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :