Live Updates

پاکستان میں اس ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے ‘واشنگٹن پوسٹ

رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے‘امریکی اخبار کی رپورٹ

بدھ 30 اپریل 2025 15:13

پاکستان میں اس ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے ‘واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے سبب مئی کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات