Live Updates

میڈیا ٹاک اور ٹی وی چینلز پر پابندی کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ری شیڈول

جمعہ 25 اپریل 2025 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر ،میڈیا ٹاک پر ٹی وی چینلز پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کوبغیر کارروائی ری شیڈول کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس شمش محمود مرزا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی لیکن ایک فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس ری شیڈول کردیا گیا ۔ تین رکنی بنچ میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ شامل ہیں ۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مارچ دوہزار تئیس کو درخواست دائر کی گئی ،درخواست میں چیئرمین پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات