گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ رضوان عالم کی قیادت میں وفد کی ملاقات

بدھ 23 جولائی 2025 21:18

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے  پیپلز پارٹی کے رہنما  خواجہ رضوان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد میں رائو سجاد علی خان، رانا عبدالرحمان ، ربنواز طاہر بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں خواجہ رضوان عالم نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پانچ سینٹرز کی کامیابی پر گورنر فیصل کنڈی کی حکمت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس جس انداز سے ویمن امپاورمنٹ، یوتھ انگیجمنٹ اور شہید محترمہ کے وژن کی تکمیل کے حوالے سے کام کر رہا ہے، وہ لائق ستائش ہیں اور پارٹی کے کارکن ان پر فخر کرتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ان پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے، اس پر پورا اترنے کے لیے وہ بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے عوام اور پارٹی کارکنوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔