فیصل آباد، جائیداد کی خاطربھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا

بدھ 23 جولائی 2025 22:40

فیصل آباد، جائیداد کی خاطربھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء) جائیداد کی خاطر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی‘ 617گ ب کی رہائشی نسرین بی بی دختر نجابت علی کو باپ کی طرف سے وراثتی جائیداد سے حصہ ملا تو اس کا بھائی اکرم وراثتی حصہ دینے پر رضامند نہ تھا اور اس نے مذکورہ جائیداد کاحصہ اپنے نام کروانے کیلئے بہن کو کہا تو اس نے وراثتی حصہ دینے سے انکار کیا تو بہن بھائی میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل بھائی اکرم وٹو نے چھریوں کے وار کر کے ہمشیرہ نسرین بی بی کو بری طرح لہولہان کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :