Live Updates

پنجاب، کے پی، گلگت، کشمیر اور بلوچستان میں تیز بارش کی پیش گوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 23 جولائی 2025 20:45

پنجاب، کے پی، گلگت، کشمیر اور بلوچستان میں تیز بارش کی پیش گوئی، ندی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے موسلا دھار ساتھ بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر اٹک میں 133، جبکہ لاہور میں 104ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، دالبندین میں درجہ حرارت 46، نوکنڈی میں 45اور دادو میں 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعرات کے روز کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں شدید/موسلادھار بارش بھی متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔ 24جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چارسدہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، نوشہرہ، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر (کچے گھر/ دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ، پشاور، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، مردان، کرم، خیبر، اورکزئی ، ہنگو، کوہاٹ ، بنوں،کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، سرگودھا، خو شاب، میانوالی، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، شکر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، تونسہ شریف میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران تیز/ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ قصور، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، فیصل آباد، لیہ، بھکر، ساہیوال اور گردونواح میں بھی چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات