پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام3 روزہ انٹر یونیورسٹی ڈرامہ فیسٹول اختتام پذیرہوگیا

جمعہ 25 اپریل 2025 19:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام ہونے والا --انٹر یونیورسٹی ڈرامہ فیسٹول اختتام پذیرہوگیا۔ فیسٹیول میں کل نوڈرامے پیش کیے گئے۔ فیسٹیول ’نشے سے انکار، زندگی سے پیار‘کے عنوان سے منعقدکیا گیا۔ نشے کی لعنت کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں منعقدہونے والے ڈرامہ فیسٹیول میں اسلام آبادپوسٹ گریجویٹ کالج ایچ 8-نے ڈرامہ آس پر پہلی، راولپنڈی وویمن یونیورسٹی نے ڈرامہ ان دیکھا جال پردوسری، جبکہ فاونڈیشن یونیورسٹی نے ڈرامہ سراب پرتیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح انفرادی ایوارڈزمیںبہترین لکھاری ردا رحمان، بہترین ڈائریکٹریسین احمد، بہترین میل اداکار علی نقوی، بہترین خاتون اداکار فضا فیصل، بہترین معاون اداکار عثمان علی، بہترین معاون خاتون اقصیٰ اوربہترین ولن مقدس فضا ٹھہریں۔

(جاری ہے)

ڈرامہ فیسٹیول ہائرایجوکیشن کمیشن، انٹی نارکوٹکس فورس، شائنگ سٹارز اورسیفرون کے اشتراک سے پیش کیا گیا۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری محکمہ اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان ، سی ای اوسیفرون زاہد محمود، ایچ ای سی فوکل پرسن رانا شفیق، سابق ڈائریکٹرزآرٹس کونسل ناہیدمنظور، وقاراحمد، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین اوردیگرمہمان شریک ہوئے۔فیسٹیول میں معروف اداکار انجم حبیبی، سیدبشارت جعفری اور امین شہزادہ نے ججز کے فرائض انجام دیے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجادحسین نے اختتامی تقریب میں تمام اداروں اورمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری محکمہ اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان نے آرٹس کونسل کے اس اقدام کوسہراتے ہوئے کہا کہ نشہ ایک بری لعنت ہے والدین کوبھی اس کے تدارک کے لیے اپنا کرداراداکرنا چاہیے۔ سی ای اوسیفرون زاہد محمودنے کہا کہ نوجوان فنکاروں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا جہاں وہ اپنے فن کے ذریعے معاشرتی اصلاح کے پیغام کوعام کر سکیں۔ڈرامہ فیسٹیول میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے ٹیموں کو بالترتیب 100000, ،75000,اور 50000کے کیش انعامات دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :