شاپنگ بیگ کے تمام مسائل مشاورت سے حل کریں گے، ندیم احمد خان

ممبران کا ایسوسی ایشن پر اعتمادہی کامیابی کی ضمانت ہے،2019کے نوٹیفکیشن اور 2014کے قانون کے مطابق کام کرتے رہیں گے،عامر قاضی/ ملک ایاز

جمعہ 25 اپریل 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء) آل کراچی پلاسٹک بیگز مینوفیکچرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس سائٹ ایریا میں منعقد ہوا۔جس میں ایسوسی ایشن کے ممبران، فیکٹری مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ندیم احمد خان نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ بیگ کے تمام مسائل مشاورت سے حل کریں گے۔

حکومت سے شاپنگ بیگ کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔ جلد تمام مسائل حل کر لیں گے۔ نائب صدر عامر قاضی نے کہا کہ ممبران کا ایسوسی ایشن پر اعتماد ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

ممبران متحد ہو کر کام کریں۔ ترقی کی منازل ہماری منتظر ہیں۔ سیکرٹری جنرل ملک ایاز نے کہا کہ 2019کے نوٹیفکیشن اور 2014کے قانون کے مطابق کام کرتے رہیں گے، فیکٹری مالکان متحد ہیں۔

ہر مشکل کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ آل کراچی پلاسٹک بیگز مینو فیکچرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں نائب صدر عامر قاضی، جنرل سیکرٹری ملک ایاز، جوائنٹ سیکرٹری ندیم جدون، محمد یاسین، شہریار خان، فائنانس سیکرٹری مرشد چوہان، فہیم پریس سیکرٹری ساجد بیلی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ممبران کی رجسٹریشن کی گئی۔ تمام شرکا نے عہدیداران کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :