ًلاہور آرٹس کونسل الحمراء میں عظیم موسیقار ایم اشرف کے فن کو سراہے جانے کی پُروقار تقریب کا انعقاد

خالد عباس ڈار ، سید نور،شہزاد رفیق، عدزا جہاں، ترنم ناز ،انور رفیع، شاہدہ منی، صفدر ملک ودیگر کی شرکت

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

Qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں عظیم موسیقار ایم اشرف کے فن کو سراہے جانے کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ملک کے نامورپروڈیوسرز،ڈائریکٹر آرٹسٹوں،فنکاروں خالد عباس ڈار ، سید نور،شہزاد رفیق، عدزا جہاں، ترنم ناز ،انور رفیع، شاہدہ منی، صفدر ملک و دیگرنے شرکت اور ایم اشرف کے فن و شخصیت اور انکے ساتھ گزاری یادوں کو تازہ کیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے ایم اشرف کو سنہری حروف میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایم اشرف فقید المثال خراج عقیدت کے مستحق ہیں، وہ اپنی ذات میں نہایت شفیق ومہربان انسان تھے، سینکڑوں فلموں کو یاد گار موسیقی دی جو تاریخ میں امر ہوئیں،انکے کمپوز کئے ہوئے گانے ہر زبان زدعام ہیں،فلم انڈسڑی انکی یاد کے بغیر ادھوری ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں مشہور ومعروف گلوکاروں ترنم ناز، حمیرا چنا، عذرا جہاں، شاہدہ منی، انور رفیع، امیر علی ،امانت علی و دیگر فنکارو ں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔تقریب میں ایم اشرف کے کیئریر پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی۔تقریب کی نظامت سید اعجاز بخار ی نے کی۔ایم اشرف کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کی تقریب میں صحافیوںکے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :