لاہور ہائیکورٹ ،اپریل کے آخری ہفتے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی روسٹر جاری

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے اپریل کے آخری ہفتے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی روسٹر جاری کردیا ،پرنسپل سیٹ پر11 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرینگے،28 سنگل بنچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت کیسز کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل بنچ پر قسم کے کیسوں پر سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس عابد عزیز اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل بنچ ٹیکس اپیلوں ،جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل بنچ بنکنگ اور کمرشل اپیلوں ،جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بنچ نیب اور کریمنل اپیلوں ،جسٹس فیصل زمان اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل بنچ سول اپیلوں،جسٹس شاہد کریم اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل بنچ کمرشل اپیلوں،جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس وقار حیدر اعوان پر مشتمل بنچ سول اپیلوں،جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل بنچ قتل کیسوں کی اپیلوں،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل بنچ فوجداری اور نارکوٹکس اپیلوں،جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس راجہ غضنفر علی خان پر مشتمل بنچ فوجداری اپیلوں ،جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس حسن نواز مخدوم پر مشتمل بنچ بنکنگ اور کمرشل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔