وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی عابد ملک کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی عابد ملک کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عابد ملک اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عابد ملک کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والدہ جیسی عظیم ہستی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔