دھونی کی ٹیم کی مسلسل شکستوں سے مایوس شروتی ہاسن رو پڑیں، ویڈیو وائرل

گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد نے چنائی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے ہرادیا تھا

اتوار 27 اپریل 2025 11:20

ْنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کی مسلسل شکستوں کے باعث بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن اور فینز گراؤنڈ میں رونے لگے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد نے چنائی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے ہرادیا تھا، اس میچ میں دھونی کی ٹیم محض 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، مخالف ٹیم نے 18.4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔

دھونی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں صرف 2 مقابلے جیت سکی ہے اور پلے آف مرحلے میں ٹیم کی رسائی کا امکان ختم ہوچکا ہے۔دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے سپورٹرز اور فینز مسلسل شکستوں پر سخت مایوس ہوچکے ہیں، جبکہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کی روتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا 5 لیٹر دودھ پینے اور واشنگ مشین میں لسی بنانے والی خبر پر ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔

حال ہی میں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔ایونٹ کے دوران سابق بھارتی کپتان سے سوال ہوا کہ انہوں نے اپنے لیے سب سے عجیب افواہ اب تک کیا سنی جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں‘۔