پولیس لائن ڈھاڈر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 27 اپریل 2025 17:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) پولیس لائن ڈھاڈر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس لائن ڈھاڈر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔