ادبی و ثقافتی تنظیم سلسلہ اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا

اتوار 27 اپریل 2025 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)ادبی و ثقافتی تنظیم سلسلہ اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ نعتیہ مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر وفا چشتی نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف شاعرہ نورین طلعت عروبہ تھیں۔ مہمان اعزاز ضیا الدین نعیم تھے۔

(جاری ہے)

بابرکت نعتیہ محفل میں خرم خلیق، کاشف عرفان، نصرت یاب نصرت، افتخار یوسف ، روبینہ شاد، ڈاکٹر رفیع الدین صدیقی، اطہر ضیا، رحمان حفیظ، نوشی ملک، فرید احمد چوہدری، سعید انور نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔

ممتاز شاعرہ اور براڈ کاسٹر درشہوار توصیف نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پہ واشنگٹن امریکا سے آئی ہوئی سیرت ایوارڈ یافتہ شاعرہ نورین طلعت عروبہ نے صدر نیشنل پریس کلب کی لائبریری کے لیے صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کو اپنے چار تازہ نعتیہ مجموعے پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :