Live Updates

گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش

یو این منگل 29 اپریل 2025 22:45

گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے انڈیا اور پاکستان کے مابین بڑھتے تناؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ المناک نتائج سے بچنے کے لیے کشیدگی میں کمی لائیں۔

انہوں ںے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور انڈیا کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے 22 اپریل کو جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملے کی ایک مرتبہ پھر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر انصاف کی فراہمی اور قانونی ذرائع سے دہشت گردوں کا محاسبہ یقینی بنانا ضروری ہے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ انہوں نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔

جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر 22 اپریل کو ہوئے دہشت گرد حملے میں 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد دونوں ہمسایہ ملکوں میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات