کراچی والے چھٹی انجوائے کرنے نادرن بائی پاس مویشی منڈی پہنچ گئے

رات گئے میلے کا سماں،ایک لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کے سودے، بیوپاریوں کے چہرے کھل اٹھے

اتوار 27 اپریل 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)ہفتے کی رات اور اتوارکوکراچی والوں نے چھٹی کو بھرپور انجوائے کرنے کیلئے مویشی منڈی کو اپنا ٹھکانہ بنالیا، عوام کا ہجوم امڈ آیا رات گئے نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں میلہ کا سماں رہا ،شہریوں نے بلاخوف وخطر اپنی فیملیز کے ہمراہ سیٹر ڈے نائٹ کو خوب انجوائے کیا، ایک لاکھ روپے سے لیکر دس لاکھ تک قربانی کے خوبصورت خوبصوورت جانوروں کے سودے بھی ہوئے مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کے ساتھ شہریوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔