صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا سینئر صحافی عابد ملک کی والدہ کی وفات پرغم کا اظہار

پیر 28 اپریل 2025 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینئر صحافی عابد ملک کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سینئر صحافی عابد ملک کی والدہ (مرحومہ) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :