چین کی چونگ کنگ یونیورسٹی نے پاکستانیوں سے انٹرنیشنل چائنیز لینگویج ٹیچر اسکالرشپ کی درخواستیں طلب کر لیں

پیر 28 اپریل 2025 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)چین کی چونگ کنگ یونیورسٹی نے پاکستانیوں سے چین میں انٹرنیشنل چائنیز لینگویج ٹیچر اسکالرشپ کی درخواستیں طلب کر لیں ۔اس اسکالرشپ کے ذریعے طلبہ کو چین کی بہترین یونیورسٹی میں بیچلر، ماسٹرز یا نان ڈگری چینی زبان کے پروگرامز میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور تمام اہم اخراجات کی ادائیگی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسکالرشپ میں منتخب طلبہ کو مکمل ٹیوشن فیس، کیمپس میں مفت رہائش اور جامع طبی انشورنس دی جائے گی ۔اس کے علاوہ طلبا کو ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا جس میں ماسٹرز کے طلبا کو 3 ہزار یوآن اور بیچلرز اور نان ڈگری طلبا کے لیے 2 ہزار یوآن مختص ہے۔ستمبر کے داخلے کیلئے 11 مئی 2025 تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیںجبکہ مارچ 2026 کے داخلہ کے لیے 31 اکتوبر 2025 تک درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔یہ درخواستیں بین الاقوامی چینی زبان ٹیچراسکالرشپ کی ویب سائٹ اور چونگ کنگ یونیورسٹی کی آن لائن پورٹل پر مکمل کرنی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :