انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے قائدین کا شیخ الحدیث مولانا سید محمد عاقل کی وفات پر اظہار تعزیت

مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ،محافظ ختم نبوت اورعلم و عمل کے پیکر تھے۔ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ

پیر 28 اپریل 2025 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا عبدالرف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولاناغلام یاسین صدیقی نے برصغیر پاک وہند کی معروف علمی و دینی شخصیت اورجامعہ مظاہرالعلوم سہارنپور کے ناظم اعلی شیخ الحدیث مولانا سید محمد عاقل کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ،محافظ ختم نبوت زہد و تقوی اورعلم و عمل کے پیکر،اکابرین و اسلاف کی جیتی جاگتی عملی تصویر اور کئی دینی کتابوں کے مصنف تھے، ان کی تمام زندگی قرآن و حدیث کی خدمت، اسلام کی اشاعت، دینی مدارس و مساجد کی تعمیر و تحفظ،نسل نو کے ایمان کی حفاظت میں گزری، انہوں نے کہا کہ مولانا سید محمد عاقل، عالم اسلام کی عظیم علمی شخصیت اورتبلیغی جماعت کے عالمی راہنما شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی کے داماد اور دارالعلوم دیو بندکی مجلس شوری کے رکن تھے،مولانا سید محمد عاقل کی وفات سے برصغیر پاک وہند ایک جید عالم دین اور عظیم محدث سے محروم ہوگیا انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے قائدین و کارکنان مرحوم کے لواحقین و ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت،جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :